ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / کنہیا کمار کو بائیں بازو کے طلبا کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا

کنہیا کمار کو بائیں بازو کے طلبا کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا

Mon, 30 Jan 2017 11:21:14  SO Admin   S.O. News Service

کولکا تہ، 29؍جنوری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )مبینہ طورپر ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات کی وجہ سے سرخیوں میں آئے جواہر لال نہرو یونیورسٹی اسٹوڈنٹ یونین کے سابق صدر کنہیا کمار کو کولکا تہ میں بائیں بازوکے طلبا کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔کنہیا اپنی کتاب ’بہار ٹو تہاڑ:مائی پالیٹکل جرنی ‘کی تشہیر کرنے ہفتہ کو کولکا تہ آئے تھے۔دیر شام ٹاٹاا سٹیل کی طرف سے منعقد ایک تقریب میں ان کی کتاب کا اجراء کیا گیا۔اس دوران بائیں بازو کے کچھ طلبا ہاتھوں میں پلے کارڈ لیے وہاں پہنچ گئے اور کنہیا کے خلاف نعرے بازی کرنے لگے۔مظاہرین طلبا کنہیا پر ٹاٹا جیسے سرمایہ دارانہ کارپوریٹ ادارے سے سہولیات لینے کی وجہ سے ان کی مخالفت کر رہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ ایک بائیں بازو کا رکن ہونے کے باوجود کنہیا نے ٹاٹا کے ساتھ ملی بھگت کرکے ٹھیک نہیں کیاہے ۔اس دوران مظاہرین اور کنہیا کے درمیان جم کر کہا سنی بھی ہوئی۔دونوں فریق ایک دوسرے کو اصلی بائیں بازو کا ثابت کرنے کی کوشش کرتے نظر آئے۔مظاہرین طلبا میں سے کچھ نے کشمیر اور منی پور کی آزادی کے حق میں بھی نعرے بازی کی ۔منتظمین نے کافی مشقت کے بعد ان طلبا کو پرسکون کرایا ۔


Share: